ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر جہلم کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد،ٹورنامنٹ فرینڈز کرکٹ کلب کے نام

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جہلم کی 6 کرکٹ کلب نے حصہ لیا، فائنل میچ ڈی سی کرکٹ کلب اور ینگ فرینڈز کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ فرینڈز کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی۔

فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ تھے جبکہ دیگر مہمانان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نواز وڑائچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید شامل تھے ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم بابر ظہیر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور فائنل میچ کی ٹیموں سے تعارف کروایا۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور فائنل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو شرٹس تقسیم کیں۔

محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا ایک احسن اقدام ہے جو معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کا باعث بنے گا اور ایک خوشحال معاشرے کے قیام کی جانب مثبت تبدیلی کا آغاز ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.