سوہاوہاہم خبریں

موٹروے پولیس مسافروں کو جدید سفری سہولیات سے ہم آہنگ کرنے میں بری طرح ناکام

جہلم: ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات اور محکمہ شاہرات و دیگر ہائی ویز کو جدید سفری سہولیات سے ہم آہنگ کرنے میں بری طرح ناکام ، حکومت اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور محکمہ جات کو اس بارے سہولیات اور وسائل فراہم کرے ۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی ،رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان جہلم ، دینہ، سوہاوہ جی ٹی روڈ سے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جہلم جی ٹی روڈ تا سوہاوہ مسہ کسوال مسافروں اورجی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے موت کی وادی بن چکی ہے ، متعلقہ اداروں نے اگر اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا تو ان کی اصلاح کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کی جاسکتی ہے ، وزیر مواصلات ،آئی جی موٹر ویز فوری طور پرا س بیٹ پر حادثات کی شرح کم کروانے اور فرائض کی انجام دہی کا مکمل پابند کروانے کے احکامات جاری کرے۔

شہریوں نے موٹروے پولیس کے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ جی ٹی روڈ شہری علاقوں میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لئے کردار ادا کریں اگر موٹر وے پولیس حادثات پر قابو نہ پاسکی تو مجبوراً شہری موٹر وے پولیس کے خلاف تحریک کا باقاعدہ آغاذ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button