پنڈدادنخان

پننوال یونین کونسل کے قبرستان کی فریاد خدارا گندہ پانی تو نہ پھینکو

پنڈدادنخان: پننوال یونین کونسل کے قبرستان کی فریاد خدارا گندہ پانی تو نہ پھینکو، یونین کونسل پننوال کے میراں شاہ دربار والے قبرستان میں گلیوں محلوں کے علاوہ بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے پر قبریں مسمار ہونے لگیں۔

قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشی قبرستان میں داخل ہوجاتے ہیں اور قبریں دھنسنے کا خدشہ رہتا ہیں اور کچھ قبریں دھنسی ہوئی ہیں۔

اہل علاقہ پننوال نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کروائی جائے تعمیر کروانے سے قبریں مسمار ہونے سے بچ سکتی اور بے حرمتی بھی نہیں ہوگی، تاحال اس وقت پننوال میراں شاہ دربار کے قبرستان سے گزرنا بھی ناممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button