جہلم

سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اولڈ ہوم اپنا گھر کا دورہ

جہلم: شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک کے ہمراہ اولڈ ہوم اپنا گھر کا دورہ کیا ، اس موقع پر اپنا گھر میں موجود درجنوں بے سہارا افراد جن میں مرد، خواتین ، بچے، بوڑھے شامل تھے کو عید کے کپڑے جوتے اورکھانے پینے کی اشیاء اور بچیوں کے لئے مہندی ، چوڑیاں وغیرہ تقسیم کیں۔تحائف ملنے پر اپنا بھر میں موجود بے سہارا افراد کے چہرے نئے کپڑے ، جوتے ، کھلونے دیکھ کر کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک کے ہمراہ اولڈ ہوم اپنا گھر کا دورہ کیا اس موقع پر اپنا گھر میں موجود درجنوں بے سہارا افراد جن میں مرد، خواتین ، بچے، بوڑھے شامل تھے کو لاکھوں روپے کا امداد ی سامان جس میں بچوں بڑوں کے لئے عید گفٹس، کپڑے ، کھلونے ، جوتے ، چوڑیاں مہندی وغیرہ شامل تھیں تقسیم کئے ،اس موقع پر اولڈ ہوم اپنا گھر میں موجود بے سہارا افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک بے سہارا افراد میں گھل مل گئی انہوں نے کہا کہ کتنی بدقسمت ہے وہ اولاد جنہوں نے اپنے ماں ، باپ ، بہن ، بھائیوں کو گھروں سے نکال رکھا ہے یہ وہ ہستیاں ہیں جو اپنے بچوں کے لئے دن رات ایک کرکے انہیں پڑھا لکھا کر معاشرے کا مفید شہری بناتے ہیں ، لیکن چند نا عاقبت اندیش اپنے والدین کو وقتی تسکین حاصل کرنے کے لئے گھروں سے نکال دیتے ہیں ۔

معروف سماجی شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے جبکہ باپ باب الجنت ہے جس نے والدین کو بے دخل کیا گویا اس نے دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنایا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے رفاعی ، فلاحی اداروں میں موجود بے سہارا بے یارو مددگار افراد کی خدمت کر رہاہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ان افراد کی خدمت کے لئے اللہ رب العزت نے مجھے منتخب کر رکھاہے۔

انہوں نے شہر کے معززین سے مطالبہ کیا کہ اپنی آخرت سنوارنے کے لئے ایسے اداروں کی سرپرستی کریں تاکہ اللہ کی مخلوق کی زبانوں سے دعائیں لیکر آخرت سنواری جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button