ڈومیلی اور گردونواح کے مسائل اجاگر کرنے پر محمدنبیل حسن کو شیلڈ سے نوازا گیا

0

سوہاوہ: علاقہ بڑاگواہ تھلہ چوہدریاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان رپورٹر محمد نبیل حسن کو ڈومیلی مرکز میں تعلیمی اور علاقائی مسائل کواجاگرکرنے اور اچھی مثبت رپورٹر نگ کرنے پر العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کی طرف سے شیلڈپیش کی گئی اور مبارکباد پیش کی ،شیلڈز علاقہ بڑاگواہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار کیانی نے اپنے دستے مبارک ہاتھوں سے پیش کی۔

علاقہ بڑاگواہ کی اہم شخصیات ہیڈماسٹر راجہ انور کیانی،راجہ راؤف کیانی جنرل کونسلر،شکیل کھٹانہ،سعدیہ خان راجہ ،چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ ،صوبیدارسراج الدین تھلہ چوہدریاں ،ہیڈ ماسٹر جمیل آصف،خضروسیم وارثی سہیل اکبرباغ سمیت این آر ایس پی سٹاف، عائشہ سائنس اکیڈمی بڑاگواہ میں زیر تعلیم طالبات نے مبارک باد پیش کی اور مزید اچھی رپورٹنگ کرنے کیلئے دعا کی۔

سفیر حمزہ طاہر اور سعدیہ خا ن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے میں بہت سے مسائل درپیش ہیں، جس کو کوئی حل نہیں کررہا،یہ ہمارے نوجوان صحافی بھائی علاقے کے مسائل کو اجاگرکرتے رہتے ہیں،ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت ہی اچھی مثبت اور پاک صاف نیک نیت کی ساتھ خبردیتے ہیں جسکو پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی پڑھی جاتی ہیں ،ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطافرمائے ،اور اسی طرح علاقے کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.