چک نظام موڑ کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک 7سالہ بچی دو خواتین سمیت 4 شدید زخمی

0

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چک نظام موڑ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکراو ایک7سالہ بچی دو خواتین سمیت 4شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے بر وقت طبی امدار دے کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چک نظام موڑ پر ٹرک نمبر TKL-353اور موٹر سائیکل نمبر GTK-6646 کے درمیان حادثہ پیش آیا، حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پیش آیا ٹرک ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔

زخمی ہونے والوں میں ایمان زہرا ولد عمر ساکن ملکوال فضیلت بی بی زوجہ عنایت عمر65سال ساکن ملکوال کوثر زوجہ ارشد عمر 36سال ساکن ملکوال حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد دے کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا اور تھانہ پنڈدادنخان نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.