سوہاوہاہم خبریں

قیامت خیز گرمی میں بجلی کی اندھا دھند لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا

سوہاوہ/جہلم: قیامت خیز گرمی پر اندھا دھند لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا،نماز تراویح ، فجر ، نماز جمعہ میں بجلی کی بندش۔سابق ن لیگی حکومت کیخلا ف شدید احتجاج ، بجلی بنانے کے جھوٹے دعووں کا پول کھل گیا ہے شہری پھٹ پڑے، ماہ رمضان میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ اندھا دھند لو ڈشیڈنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا۔

42درجہ حرارت کی گرمی میں روزہ داروں کو سحری افطاری اور رات بھر کی مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پوری رات گلیوں میں بیٹھے بجلی بنانے کے دعوے داروں کو کوستے رہے ، گھروں میں بچے ، بزرگ ، عورتیں گرمی سے ٹرپتی رہی اور گھروں کے مرد ڈبے ، ٹین اٹھائے پانی کیلئے مارے مارے پھرتے رہے دوسری طر ف گزشتہ روز ماہ رمضان کے اہم جمعہ المبارک کی نماز میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کے پسینے بہتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جو 2013میں بجلی کے حالات تھے آج بھی وہی ہیں کوئی بجلی نہیں بنائی گئی اگربنائی گئی ہوتی تو سترہ سترہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی۔

شہریوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی ووٹ مانگنے آ جاتے ہیں لیکن سو فی صد بل دینے والے ضلع کے حق مانگنے کے وقت سو جاتے ہیں سو فی صد بل دے کر بھی سولہ سترہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑرہی ہے دوسری طرف افطاری کے وقت بند ہونے والی بجلی تراویح کے وقت بھی غائب رہی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button