جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 5 منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 5 منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے اے ایس آئی محمد ریاض نے دوران گشت ملزم محمد عمران ولد محمد اشرف سکنہ سوہاوہ سے125گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے اے ایس آئی محمد ارشاد نے دوران گشت ملزم ارشد محمود ولد لال خان سے سکنہ پنڈدادنخان سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے اے ایس آئی مناظر حسین نے دوران گشت ملزم اظہر اقبال ولد محمد حیات سکنہ پنڈدادنخان سے240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سٹی کے اے ایس آئی خادم حسین نے دوران گشت ملزم فہد آصف ولد محمد آصف سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمد عدیل نے دوران گشت ملزم علی حسن ولد عبدالخالق سکنہ گجرات سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.