جہلم

ایجوکیشن ٹیم سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبوں کو بہتر کرے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں، ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا کہ ایل این ڈی بہتر بنانے کیلئے اے ای اوز خود بھی سکولوں کے دورہ جات کے موقع پر کلاسوں کو پڑھائیں نیز اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ دی جائے، کلاس میں طلبہ کے ڈیسک باقاعدگی سے تبدیل کئے جائیں اور ہر بچے کو پہلے ڈیسک پر بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائے، ہیڈ ٹیچرز این ایس بی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے واضع کیا کہ بلا اجازت سکول سے غیر حاضری برداشت نہیں ہوگی اور بچوں کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button