یوسی ناڑا ڈھوک کنیال کے قریب واقع سرکاری اراضی واگزار کروا کر راستہ کھلوا دیاگیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس سٹیشن چوٹالہ اور ریونیو ڈیپارمنٹ کے گرداور نے انسداد تجاوزات مہم کے حوالے کارروائی کرتے ہوئے یوسی ناڑا ڈھوک کنیال کے قریب واقع سرکاری آراضی واگزار کروا کر راستہ کھلوا دیا ہے۔

مقامی افراد نے ڈی سی اور ڈی پی کے فوری ایکشن کو زبردست سراہا۔ اس موقع پر انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مشن کلین اینڈ گرین جہلم کے تحت صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں اور ضلع بھر میں تجاوزات کی نشاندہی کرنے کے لئے ڈی سی آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف بھربور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کارروایاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ابتک 2000 کنال سے زائد آراضی واگزار کروائی جا چکی ہے اور مزید کارروایاں بھی جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.