پنڈدادنخان میں ڈائیلائسس سنٹر قائم اور سرجن یورولوجسٹ ڈاکٹر تعینات کیا جائے، چوہدری صدف حسین

0

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈائیلائسس سنٹر قائم اور سرجن یورولوجسٹ ڈاکٹر تعینات کیا جائے غریب مریض سینکڑوں میل دورجہلم جانے کی سکت نہیں رکھتے۔

ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان و ہیومن رائٹس کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے ممبر چوہدری صدف حسین آرائیں ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان چھ لاکھ آبادی کی واحد علاج گاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک اس ہسپتال میں کوئی یورولوجسٹ کا سرجن تعینات نہیں ہوا جوکہ اس علاقے کی اہم ضرورت ہے اور نہ ہی ہسپتال میں ڈائیلائسس سنٹر موجود ہے جس کے باعث مریضوں کو سو کلو میٹر دور جہلم اور دیگر بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے جس کے باعث نہ صرف ٹائم اور پیسے خرچ ہوتے ہیں بلکہ مجبور مریض ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور علاقے کے ایم این اے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سے علاقے کی عوام کی طرف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں فی الفور یورولوجسٹ ڈاکٹر اور ڈائیلائسس سنٹر قائم کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.