دینہاہم خبریں

حسینیت اور یزیدیت کا تصادم قیامت تک جاری رہے گا، فتح ہمیشہ حسینیت کی ہوگی۔ سید امتیاز عباس کاظمی

دینہ ( سیّد علی نقی نقوی سے) حسینیت اور یزیدیت کا تصادم قیامت تک جاری رہے گا، لیکن فتح ہمیشہ حسینیت کی ہوگی، جس ملت کے پاس حضرت امام حسین ؑجیسا روشن چراغِ ہدایت موجود ہو تو اُس ملت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ ظلمت کے اندھیروں میں بھٹکتی پھرے ، جب دین میں پسند اور ناپسند آ جائے تو تحریف کا راستہ کھل جاتا ہے ، دجالی قوتوں کا مقابلہ محمد ؐ و آل محمدؐ کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا سید امتیاز عباس کاظمی آف لاہور نے انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں تحصیل دینہ کے زیر اہتمام مقامی امام بارگاہ میں منعقدہ عشرئہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے نواسہ ء رسول سید ا لشہداء حضرت امام حسین ؑ اور اُن کے اصحاب با وفا کی میدان کربلا میں دین اسلام کی بقاء کیلئے لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ حضرت مہدی آخر الزماں کے ظہور کے وقت اُن کی نصرت کیلئے سپاہ میں ایسے افراد شامل ہوں گے جن کی گردن تمام حقوق سے آزاد ہو گی اور وہ صاحبِ فراست ہونے کے علاوہ حقوق خدا کو پامال کرنے والوں پر حد جاری کر سکنے والے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں واقعہ ء کربلا سے درس لیکر دین و دنیا میں کامیابی کیلئے قرآن اور اہلبیت کے دامن کو تھامنا ہو گا۔مجلس عزا سے ذاکر اہلبیت علی وارث ڈھکو آف لاہورنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button