عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، چوہدری ظفر اقبال

0

جہلم: عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں،سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے سلامتی کونسل اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے۔

ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے چو ہدری ظفر اقبا ل نے صحافیو ں سے گفتگو میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر ذمہ درانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور دنیا کے امن کے لئے کھلا چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ وہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے دبا رکھی تھی اور دنیا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر خاموش تھی لیکن سلامتی کونسل کے گزشتہ روز کے اجلاس کے بعد اب مظلوم کشمیریوں کی آواز کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم میں سنائی دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.