کھیوڑہ

محکمہ سوئی گیس نے کھیوڑہ شہر کو کھنڈر بنانے کے بعد ماہ رمضان میں طویل گیس بندش شروع کر دی

کھیوڑہ: محکمہ سوئی گیس چکوال ریجن کی ناقص ترین کارکردگی، پورے شہر کو کھنڈر بنانے کے بعد ماہ رمضان میں طویل گیس بندش کا شیڈول جاری کر کے عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس چکوال ریجن کی جانب سے جاری کردہ ماہ مقدس کے شیڈول کے مطابق کھیوڑہ شہر میں وقت سحر دو بجے چار بجے تک اور وقت افطار چار سے نو بجے تک گیس دستیاب ہوگی اس کے علاوہ تمام دن بند رہے گی جو کسی طور بھی مناسب فیصلہ نہیں ہے کیونکہ گھروں میں موجود بزرگ مریض اور بچے اس سے شدید متاثر ہوں گے۔

اس سے قبل محکمہ کے آفیسران کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے، نئی لائنوں کی مد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی کنکریٹ کی گلیاں اکھاڑ دی گئی ہیں جنہیں عوام نے تنگ آکر اور حادثات سے بچنے کے لیے اپنے اپنے گھروں کے سامنے سے عارضی مرمت کیا ہے، اس کے باوجود ابھی تک گلیوں اور گھروں کے سامنے گہرے گڑھے جوکھلی قبریوں کے مترادف ہیں بنے ہوئے ہیں جہاں سے گاڑیاں تو کیا لوگوں کا پیدل چلنا دشوار ہے۔

کھدائی اور اس کی بیک فیلنگ کیلئے محکمہ نے کوئی باضابطہ ٹھیکہ ہی نہیں کیا دیہاڑی دار افغانی لیبر سے کام کروایا ہے جس کا نا کوئی سٹینڈرڈ ہے اور نا ہی کام کی کوالٹی کا کوئی چیک اینڈ بیلنس بچوں اور بزرگوں کا گلیوں میں چلنا گھروں سے نکلنا دشوار بنا ہوا ہے اور محکمہ کے اہلکار غائب ہیں۔

اس شدید تکلیف دہ صورت حال میں گیس کی چالو سپلائی کو طویل وقت کے لیے اور ماہ رمضان میں بند کر دینا دوھرا غذاب بن گیا ہے، اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے سارے دن کے لیے گیس کی سپلائی بند کر دینا عوام کو میسر بنیادی سہولت ختم کرنے کے مترادف ہے، چاہئے تھا کہ کام کی کوالٹی اور رفتار کو بہتر کر کے شہر میں جاری کام جلد مکمل کروایا جاتا ناکہ کے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کی جاتی۔

عوامی سماجی رفاعی حلقوں نے اس بے بس کر دینے والے شیڈول کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت چیئرمین SNGPL سے مطالبہ کیا ہے اس شیدول کو فوری معطل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button