جہلم

گرمی اور کڑکتی دھوپ سے بچاؤ کیلئے شہریوں نے ٹوپیاں، عینکیں اور رومال، تولیے کا استعمال شروع کر دیا

جہلم: شہر و گردونواح میں گرمی کی شدت اور کڑکتی دھوپ سے بچاؤکے لئے شہریوں نے ٹوپیاں ، عینکیں اور رومال، تولیے کا استعمال شروع کر دیا ، چشمے ، ٹوپیاںاور رومال فروخت کرنے والے محنت کش اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں کے اطراف چھوٹی چھوٹی دکانیں سجائے نظر آنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر سمیت جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ٹوپیاں عینکیں ، رومال وغیرہ سجا کر محنت کشوں نے کاروبار شروع کررکھا ہے جہاں مرد و خواتین اپنی پسند کی خریداری کرتے نظر آتے ہیں،دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کیلئے چشمے، ٹوپیاں اور مختلف ڈیزائنوں کے رومالوں سمیت گرمی و دھوپ سے بچاؤ کے لئے مختلف اشیاء فروخت کرنے کے اسٹال سجا رکھے ہیں ، جہاں شہری خریداری کرتے نظرآتے ہیں۔

شہریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر روزگار کمانے والے محنت کشوں نے شہر کے بازاروں سمیت مین بازار، نیا بازار، ٹرنک بازار، چوک گنبد والی مسجد، شاندار چوک، محمدی چوک، جادہ چوک، ٹاہلیانوالہ،بلال ٹاؤن، سول لائن روڈ، مشین محلہ روڈ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک، جی پی او چوک، سمیت روہتاس روڈ، جادہ چوک، جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف چھوٹی چھوٹی عارضی دکانیں سجا رکھی ہیں۔

اس طرح محنت کشوں نے انتہائی سلیقہ سے چشمے ، کیپ، رومال، اور چھتریوں کی مختلف اقسام مچھر دانیوں سمیت دیگر گرمی سے بچاؤ کی اشیاء فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں ان مقامات پر شہریوں کا ہجوم خریداری کرتا نظر آتا ہے۔ بعض موبائل دکاندار گھوم پھر کر چشمے ، کیپ، اور رومال فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

100 روپے سے زائد کے چشمے ، پی کیپس اور رومال بھی فروخت کئے جا رہے ہیں ، مہنگائی کے باعث غریب شہری سستے داموں میں ہی پسندیدہ چائینیز چیزیں خرید کر گرمی اور دھوپ سے اپنا دفاع کر نے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button