جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں گندم کا مقرر کردہ ہدف پورا کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا گندم خریداری مرکز جہلم کا دورہ، گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی، خریداری انتظامات اور کورونا وائرس حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے گندم خریداری مراکز پر کورونا وائرس پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات کوملحوظ رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کر نے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باردانہ اجراء کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔ سنٹرز پر آنیوالے کاشتکاروں کو مثالی سروسز فراہم کریں۔کور ونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا مقرر کردہ ہدف پورا کیا جائے گا اس سلسلے میں کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنی گندم کی پوری امدادی قیمت حاصل کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button