سوہاوہ

سوہاوہ کی یوسی نگیال کے مختلف دیہاتوں میں ترقیاتی کام شروع، گلیوں نالیوں کی تعمیرجاری

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال کی خصوصی گرانٹ سے مختلف دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاگیاہے جس میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر ہورہی ہے، اس میں راجہ راؤف کیانی سابق جنرل کونسلر کی خصوصی کاوش ہے۔

بڑاگواہ،ڈھوک پھیندا،ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک عزیز اللہ،ڈھوک مادو سمیت دیگر دیہاتوں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر شروع ہے۔علاقہ مکینوں نے ایم پی اے راجہ یاورکمال اور راجہ راؤف کیانی کا شکریہ ادا کیا۔

راجہ راؤف کیانی سابق جنرل کونسلر بڑاگواہ نے کہاکہ علاقے میں ترقیاتی کاموں سے علاقے میں ترقی ہوگی، ایم پی اے راجہ یاورکمال نے اپنے حلقے میں کافی کام شروع کرائے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید علاقہ ڈومیلی میں کام شروع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button