ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں بابو شفیق احمد کے گھر محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقادکیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

علامہ مولانا شکیل احمد وارثی اور چوہدری صغیرعاصی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پاک پیش کی۔اسکے علاوہ بھی ننھے نے بچوں نے نعتیں پیش کی۔اس محفل میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد سمیت درالعلوم محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں کے طالبعلموں نے شرکت کی۔

اس محفل میں پیرعامر سخی سلطان باہو عامر سلطان نے خصوصی شرکت کرکے محفل میں خطاب کیا۔تھلہ چوہدریاں پہنچنے پر پھول نچھاور کرکے استقبال کیاگیا۔

اس محفل میں شاہد اقبال،نویدمالک انفارمیشن سیکرٹری،صوبیدار خلیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی، یہ محفل ہرسال منعقد کی جاتی ہے، پیرعامرسلطان نے خصوصی دعائیہ کلمات سے اختتام کیا، ملک کی قومی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button