سوہاوہ

ممبرپارلیمنٹ کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر کی شرط ختم کرنا کالا قانون ہے۔ محمد رئیس عامر راجپوت ایڈووکیٹ

سوہاوہ: ممبرپارلیمنٹ کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر کی شرط ختم کرنا کالا قانون ہے اس طرح اربوں کے ٹیکس چور بھی ممبرا ن اسمبلی بن جائیں گے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر الیکشن لڑنے والوں کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دینا چائیے۔

یہ بات معرو ف قانون دان اورماہر ٹیکس محمد رئیس عامر راجپوت ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف چند ہزار روپے کے لین دین کرنے والے شہریوں کیلئے تو نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اربوں کھربوں کے مالک سیاست دان الیکشن میں اس سے بری قرار دے دئیے گئے ہیں یہ کیسا قانون ہے جوصر ف عام شہریوں کے گلے میں فٹ آتا ہے اور طاقتور افراد کو باآسانی فرار ہو نے کا موقع دے دیتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کرنے والوں کو صر ف نوٹس دینے پر گزارا کیا جاتا ہے او ر ان سے چند لاکھ روپے اپنی جیب گرم کرنے کیلئے وصول کرلئے جاتے ہیں جبکہ چند لاکھ کی گاڑی خریدنے والے شہریوں کے گھروں اور مکانوں تک کو سیل کر دیا جاتا ہے۔

رئیس عامر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان انتخابی فارم سے نیشنل ٹیکس نمبر کی شرط نکالنے کی ساز ش کا نوٹس لیں اور ہر امیدوار کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر اور ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت لازمی قرار دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بھی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف دس فی صد ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button