جہلم

تحریک عظمت قرآن کے سینئر کارکن اور ہمدرد صوبیدارامت رسول موضع جنجیل میں انتقال کرگئے

جہلم : تحریک عظمت قرآن کے سینئر کارکن اور ہمدرد صوبیدارامت رسول موضع جنجیل میں83سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق موضع جنجیل کی معرو ف سماجی شخصیت اور تحریک عظمت قرآن کے دیرینہ ہمدرد صوبیدار امت رسول جمعہ کے دن روزہ کی حالت میں تلاوت کلام پاک کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکے، ان کی نماز جنازہ جنجیل میں ادا کر دی گئی۔

صوبیدار امت رسول انتہائی خوش اخلاق اور متحرک شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے پاک بھارت جنگوں میں بطور سپاہی بھر پور خدمات سرانجام دیتے ہوئے غازی کا مرتبہ حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button