ایس ایل ایس کالج کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میئر آف لندن بارو آف برنٹ

0

جہلم: SLS کالج کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں، ایسے ادارے علاقے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار لندن بارو آف برنٹ کے میر ارشد محمود ڈار نے SLS کالج میں تقریب تقسیم اسناد پر بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے طالبعلموں کو کامیاب زندگی گزارنے کیلئے خصوصی اور قیمتی باتیں بتائیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

ایم ڈی SLS نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے ادارہ کی ہسٹری بتائی۔ اسکے بعد ”بینظیر یادیں” کے مصنف اشرف چغتائی اور مہمان خصوصی نے خطابات کیئے۔

آخر میں مہان خصوصی، اشرف چغتائی، شوکت ڈار (یوکے)، کیپٹن راجہ شہزاد، نعیم بٹ(یوکے) نے آئلز، یوکے میرج انگلش A1ٹیسٹ، سپوکن انگلش اور کمپیوٹر کورسز کے سرٹیفکیٹ کامیاب سٹوڈنٹس کو دئیے۔

ایم ڈی ایس ایل ایس نے تمام مہمانوں کو تحفے پیش کیئے اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.