جہلم کے دو نوجوانوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 5 افراد گرفتار

0

جہلم: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ڈی پی او جہلم کا ایکشن، بچے سے بدفعلی کے الزام میں 2 نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد غیر اخلاقی حرکات کروا کر نوجوانوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سوشل میڈ یا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو جس میں دو نوجوان بر ہنہ دکھا ئے گئے جن کی عمریں 20/21سال کے لگ بھگ تھیں جن سے زبردستی غیر اخلاقی حرکات کروائی جا ر ہی تھیں ۔جو ویڈیو بناتے ہوئے ایک شخص کمنٹری کر رہا تھا جبکہ متاثرین کے لواحقین کی طرف سے مقامی پولیس اسٹیثن میں کو ئی رپورٹ نہ کی گئی ۔

جیسے ہی اس وقوعہ کی خبر جہلم اپڈیٹس میں شائع کی گئی تو ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اورایس ایچ او صدر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ لوٹا گاؤں موقع پر جا ئیں اور حالات واقعات کی تصدیق کریں جس پر DSPصدر اور SHOصدر لوٹا گاؤں گئے ۔

متاثرین جن کے نام عبیداللہ ولد محمد اکرام اور حسیب احمد ولد محمد اکرم سکنا ئے لوٹا معلوم ہو ئے جن کے والدین سے ملاقات کی جنھوں نے وقوعہ سے لا علمی کا اظہار کیا اور اصرار کیا کہ یہ ایک انتہائی شرمناک حرکت ہے اور ہم کو ئی درخواست یا ایف آئی آر درج نہ کروانا چاہتے ہیں جبکہ دونوں لڑکے گھر موجود نہ تھے جن کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ کسی نامعلوم جگہ پر چلے گئے ہیں۔

معززین علاقہ نے بتایا کہ 10روز قبل 4لڑکے جن کے نام عبید اللہ ولد محمد اکرام ،حسیب احمد ولد محمد اکرم (متاثرین ویڈیو)نے حافظ حیدر ولد صفدر اور حافظ عمران ولد نذیر سکنا ئے لوٹا کے ہمراہ ایک 14/15سالہ لڑکے اسد ولد مظہر سکنہ بگا جوکہ نویں جماعت کا طالب علم ہے کے ساتھ بدفعلی کی ۔

اسد نے اپنے والدین کو وقوعہ کے متعلق نہ بتلایا تاہم اس نے اپنے رشتہ داروں انیق ،احتشام عرف نونی اور کاشف کو اعتماد میں لیکر بدلہ لینے کے بارے میں بتلایا جس کے نتیجہ میں مورخہ 2 مارچ کو انھوں نے عبید اور حسیب کو بگا جہلم اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور ان کے کپڑے اتار کر غیر اخلاقی حرکات کر تے ہوئے ویڈیو بنائی جس پر پولیس کی مدعیت میں FIRنمبر 97مورخہ 9 مارچ 2019 بجرم 377/367-A/292ت پ تھانہ صدر جہلم درج کی گئی ۔

ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او در اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری پر مامور کیا۔ جنھوں نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے عبید اللہ ولد محمد اکرام سکنہ لوٹا ، حسیب احمد ولد محمد اکرم سکنہ لوٹا ، اسد ولد مظہر سکنہ بگا ، احتشام عرف نونی ولد صفدر سکنہ بگااور حافظ عمران ولد منیر احمد سکنہ بگا کو گرفتار کر لیا جبکہ بقایا ملزمان حافظ حیدر، کاشف اور انیق وغیرہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.