جہلماہم خبریں

عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں ضلع جہلم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب کی زیرصدارت ، یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نگرانی میں پنجاب کے سی ای اوز ہیلتھ کا بمع ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام  برائے سال 2019 کی کارکردگی کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور اسکے نتیجہ میں تمام انڈیکیٹرز کے مطابق اسکورنگ کی گئی۔ اس اسکورنگ کے مطابق پہلے نمبر پر آنیوالے ضلع جہلم رہا۔
ڈائریکٹر ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندوں نے انتہائی گرم جوشی سے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت جہلم آپکی سربراہی میں صحت کے مختلف شعبوں میں اپنے پہلے نمبر پر آنے کی ماضی کی روایت کو برقرار رکھے گا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو بہت مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ سال 2018  میں اور 2019 کے پہلے کوارٹر کی اسی طرح کی اسکورنگ کی گئی جس میں ضلع جہلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button