جہلم

جہلم شہر میں قرآن محل کا سنگ بنیاد بانی تحریک عظمت قرآن حکیم بابا مشتاق نقشبندی نے رکھ دیا

جہلم: شہر میں قرآن محل کا سنگ بنیاد بانی تحریک عظمت قرآن حکیم بابا مشتاق نقشبندی نے رکھ دیا، شہریوں اور اہلیان جنجیل کی بھر پور شرکت کی، تحریک عظمت قرآن کے مرکز گجرات سے بانی تحریک حکیم مشتاق احمد نقشبندی مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ الیاس عاجز، حیدر علی، فیضان علی سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔

ضلع جہلم میں مقدس اوراق محفوظ کرنے اور بے ادبی سے بچانے کیلئے موضع جنجیل نزد سنگھوئی میں قرآن محل کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔

تقریب میں تحریک عظمت قرآن کے ممبران صغیر نقشبندی، ضلعی نگران فرحا ن بیگ ، عمران خان ، بابا قادری ، راجہ ہارون مجید ، سید مشاہد علی شاہ، جنید بٹ، طیب بٹ، حمزہ ، ارباز ملک، اسفند یار، سعد جرال، شاہد محمود، پیر عنصر علی،خان ظریف خان، مرزا راشد سونی،عمران لطیف، استاد عبدالرحمن عرف مانی، حاجی خالد رشید آف رانجھا میرا، چوہدری اللہ دتہ آف رانجھا میرا جبکہ جنجیل سے حاجی امین منہاس، ڈاکٹر سرفراز منہاس، محمد اشرف ، چوہدری تنویر، محمد فہیم اور دیگر نے شرکت کی۔

بانی تحریک حکیم مشتاق نقشبندی، حاجی امین منہاس ، ڈاکٹر سرفراز اور حاجی خالد رشید آف رانجھا میرا نے قرآن محل کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے بانی تحریک حکیم مشتاق نقشبندی نے کہا کہ آج کا دن ضلع جہلم کے باسیوں کیلئے بہت مبارک دن ہے اللہ پاک نے اپنے قرآن کیلئے عظیم الشان محل بنانے کیلئے جنجیل کی سرزمین کو منتخب کیا۔زمین کا عطیہ کرنے اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے تمام افراد اللہ کے منتخب کردہ ہیں جن کو قرآن محل کے عظیم کام کی سعادت نصیب ہوئی۔

اس موقع ملکی سلامتی ، قرآن محل کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء محفل نے قرآن محل کی تعمیر کیلئے نذرانہ پیش کیا ۔ تقریب کا اہتمام چوہدری مظہر آف جنجیل ، نگران جہلم اصغر مرزا اور سعدجرال نے کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button