مائینروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہم سب بھائیوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، ملک گلریز، مرزا ضمیر حسین

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی مائینر الیکشن میں کامیاب ہونے والے مرزا ضمیر گروپ کی جانب سے روایتی انداز میں کامیاب ہونے پر دربار عالیہ محبت شاہ بخاری پر چادر پوشی کی گئی دربار محبت شاہ بخاری پر چادر پوشی کرنے کے لیے نومنتخب صدر ملک گلریز جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر حسین و دیگر نومنتخب ممبران سمیت ان کے ووٹرز اور سپورٹرز کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

چادر پوشی کی چادر پوشی کے بعد صدر ملک گلریز اور جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر نے مائینرز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا خصوصی کرم ہوا ہے کہ ہمارا پورے گروپ نے تمام امیدوار بھاری لیڈ سے کامیاب ہوئے ہیں اورمیں تمام ووٹرز سپورٹرز اور کھیوڑہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات کا بھرپور شکریہ ادا کیا کہ اللہ پاک کے بعدمیں آپ تمام دوستوں بھائی اور بزرگوں کے خصوصی تعاون سے ہمارا پورا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ میں خود مائینر ہوں اور ایک مائینر کا بیٹا ہوں مائینروں کے مسائل سے با خوبی واقف ہوں کہ مائینر کمیونٹی کے مسائل کیا ہیں میں نے اس سے قبل بھی مائینروں کی خدمت کی ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی گروپ کے تمام ممبران ملکر مائینروں کی خدمت نیک نیت اور پوری دل و جان کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.