کھیوڑہ

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کے جنگلی درخت جل کرراکھ

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث لاکھوں روپے کے جنگلی درخت جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئے۔

کھیوڑہ پہاڑی ایریا ہونے کے باعث آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ کا عمل مشکل ہونے کے باعث کئی گھنٹے آگ لگی رہی آگ لگنے کے باعث بڑی تعداد میں پہاڑی درخت جل گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی غفلت کے باعث ٹمبر مافیا کی تخریب کاری ہوسکتی ہے کیونکہ ٹمبر مافیا محکمہ جنگلات کی مبینہ ملی بھگت سے پہاڑی لکڑی کاٹ کر ہوٹلوں بھٹوں ،ٹالوں اور جپسم فیکٹریوں میں فروخت کرتاہے جبکہ اس سے قبل بھی پہاڑوں پر لگے درختوں کی لکڑی کو خشک کرنے کے لیے آگ لگنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button