جہلماہم خبریں

جہلم میں بس کی موٹرسائیکل سوارکو ٹکر، 14 سالہ لڑکا جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

جہلم میں فوجی مل کے سامنے بس کی موٹرسائیکل سوارکو ٹکر، 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 55سالہ شخص شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے میت اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں فوجی مل کے سامنے جی ٹی روڈ پر مسافر بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ولید ولد ارشد سکنہ بالا گجراں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 55 سالہ شفیق ولد نور حسین شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور میت اور زخمی کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button