پیپلز پارٹی یوسی پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری کے ماموں زاد بھائی انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: پی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری کے ماموں زاد سابق ایس ایس پی سید ساجد بخاری حید ر آباد میں انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر 68سال تھی ۔ پسماندگان میں تین بیوگان ، 9 بیٹے اور3 بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم طویل عرصہ سے صوبہ سندھ میں مقیم تھے ۔

محکمہ پولیس سندھ میں بطور ایس ایس پی ضلع سانگھڑ ، میر پور خاص ، مٹھی اور حیدر آباد میں تعینات رہے ۔مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں حیدر آباد میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.