دن گننے والوں کو سالوں کا جواب دینا ہوگا، ضلع جہلم کو مثالی ضلع بنائیں گے۔ چوہدری فرخ الطاف

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، دن گننے والوں کو سالوں کا جواب دینا ہوگا، الیکشن سے قبل جو وعدے کئے انشاء اللہ پورے کریں گے، ضلع جہلم کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔ بہت جلد ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے یونین کونسل اڈرانہ کے علاقہ باگڑیاں میں میاں پرویز اختر، میاں اختر ، میاں نصیر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمیں اپنے دوستوں کا تحفظ کرنا آتا ہے ، انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے انشاء اللہ انہیں پورا کریں گے، مخالفین 100 دنوں کا حساب مانگ رہے ہیں ، ہم نے پچھلے 35 سالوں کا حساب لینا ہے ۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ عمران خان کا دامن صاف ہے جبکہ مخالفین کے چہروں پر کرپشن ، لوٹ کھسوٹ، بدعنوانی کے داغ نمایاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس طرح وطن عزیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا دنیاء بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی ، بہت جلد ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاذ ہوگا، اور ضلع جہلم پنجاب کے مثالی اضلاع میں شامل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ا پنے سابق دورِ اقتدا ر میں جو منصوبے ادھورے رہ گئے تھے انشاء اللہ انہیں مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کہا کہ وفاقی دار الحکومت کی بغل میں تحصیل سوہاوہ کے باسی آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولیات سے ناآشنا ہیں ، بہت جلد علاقائی مسائل کو حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبے تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے اور علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ ضلع جہلم کے اعوام نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ووٹرز کا قرض سود سمیت واپس کریں ، انشاء اللہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) میاں پرویز سمیت دیگر رہنماؤںنے بھی خطاب کیا جبکہ کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.