پڑی درویزہ

ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت آئندہ الیکشن کے غیر جانبدار ہونے کی بنیاد ہے۔ ملک محمد مختار

پڑی درویزہ: ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت آئندہ الیکشن کے غیر جانبدار ہونے کی بنیاد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پڑی درویزہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک محمد مختار عرف ڈی سی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے جیت بڑی غیر جانبدار کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مذکورہ کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا ز کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی آئندہ الیکشن کے غیر جانبدار ہونے کی بنیاد فراہم کر دی گئی ہے اور 2023ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کی توقع پیدا ہو گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button