جہلم

میٹرک کے سالانہ امتحانات، ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 03، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جونیئر ماڈل بلال ٹاؤن اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 02 میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر اسد نعیم بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نگران عملہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری فعال طریقے سے اد ا کرے، سنٹر میں امیدواروں کیلئے روشنی، پینے کیلئے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع جہلم میں میٹرک امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کی حدود میں قائم دیگر امتحانی مراکز ک میں انتظامی افسران بھی چیکنگ یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button