دینہ
چک اکا کی معروف شخصیت صوبیدار محمد ریاض مرحوم کی 5ویں سالانہ برسی کی تقریب منعقد ہوئی

دینہ: نواحی علاقہ چک اکا کی معروف شخصیت ساجد محمود ،طارق محمود،طاہرریاض اور آصف جاوید کے والد محترم صوبیدار محمد ریاض مرحو م کی 5ویں سالانہ برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہو ئی ۔
تقریب میں پیر نذیر قاسم موہڑوی ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک صابر حسین ،پیر آصف مسعود ،پیر آسام ،صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی ، سابق ڈی او مسعود الحسن، چوہدری محمد افضل،سابق جنرل کونسلر چوہدری فدا حسین و نعت خواں حضرات سمیت علاقہ بھی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں پیر نذیر قاسم موہڑوی نے خصوصی دعا فرمائی ۔