دینہ

پنجاب میں سرکاری افسران وملازمین کو عید الفطر پر پیشگی تنخواہ نہیں ملے گی۔ ذرائع

دینہ: پنجاب میں سرکاری افسران وملازمین کو عید الفطر پر پیشگی تنخواہ نہیں ملے گی ، محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نگران وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا، منظوری ہوئی تو افسران و ملازمین کو عید الفطر کی تنخواہ ایڈوانس جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر پرسرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہ کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ رواں ماہ عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان 14 جون سے 18 جون تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے جس کے باعث ایڈوانس تنخواہ کا ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق عید20 تاریخ کے بعد ہو تو تنخواہ ایڈوانس کے طور پر دی جاتی ہے لیکن اس سال عید 20تاریخ سے پہلے ہوگی جس کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہ قبل از وقت دینا مشکل ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اب الیکشن 2018 کے حوالے سے نگران حکومت قائم ہو چکی ہے اور اگر نگران حکومت منظوری دے تو پھر ایڈوانس تنخواہ دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button