پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
کھیوڑہ

میڈیا کی نشاندہی، عید کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی

کھیوڑہ: میڈیا کی بر وقت نشاندہی پر عید کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی، ڈی سی جہلم اور سی او ہیلتھ نے عوامی ضرورت کے پیش نظر ایک کی بجائے دو ڈاکٹر پر شفٹ دستیابی کو یقینی بنا دیا، گزشتہ ریکارڈ کے مطابق عید کے موقع پر ایمرجنسی خاص کر روڈ ایکسیڈنٹ کی شرع کے مطابق مکمل سٹاف کی موجودگی انتہائی ضروری ہے، اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی طرف سے عید کی 6 چھٹیوں کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ہسپتال میں چھٹیوں کے دوران ایک شفٹ میں صرف ایک ہی ڈاکٹر ڈیوٹی کے لئے یے موجود ہونا تھا جس نے ایمرجنسی سمیت دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کو سنبھالنا تھا۔

اس پر مقامی میڈیا کی طرف سے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کو موقع کی نزاکت سے باخبر کیا گیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے معلومات کی گئی جس کے مطابق میڈیا کی نشاندہی درست تھی اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹروں سمیت ضروری پیرامیڈیکل سٹاف کا روسٹر تبدیل کراکر آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اب عید کی چھٹیوں کے دوران ایک وقت میں دو ڈاکٹر موجود ہوں گے جس سے مریضوں کو بہتر نگہداشت میسر آئے گی۔

تحصیل پنڈدادنخان مرکزی انجمن تاجران ان دیگر تنظیموں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سمیت سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کو ذاتی دلچسپی لے کر عوام کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close