مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، بلال اظہر کیانی

0

دینہ: زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے شہداء کے کارناموں کو یاد رکھتی ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور اپنی پاک فوج کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یوم یکجہتی کشمیر اور یوم پاکستان کے سلسلے میں جہلم کے عوام کاجذبہ انتہائی قابل قدر ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کشمیری عوام کے لئے ہر قربانی دینے اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں انکی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سلامتی امن و محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی، اس کے بعد کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر اور پاکستان نے اپنے یوم آزادی کو کشمیر یکجہتی کے ساتھ منسلک کیا ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے

انہوں نے کہا کہ مودی بے غیرت کو پاکستانی قوم منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہم ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں یوم یکجہتی کشمیر اور جشن آزادی ریلی میں بچوں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.