ضلع جہلم کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت سوہاوہ شہر جی ٹی روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے میونسپل کمیٹی سوہاوہ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سوہاوہ اور ایگریکلچر کے افسران کے ہمراہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ پودے لگانے کا عمل جاری کیا ، مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نے سوہاوہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرانجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے ۔ جی ٹی روڈ اور چاروں شہروں کی مین شاہراوں میں خصوصی صفائی مہم کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کا عملہ کی ٹیمیں فضلاجات اور گندگی کے ڈھیرکو مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگا رہی ہیں ۔مزید برآں ضلع بھر میں مختلف مقامات پر پودے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے ۔ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں عوام بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہی ہے اورجلد ہی شہر سرسبزو شاداب نظر آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.