ڈپٹی کمشنر کا تحصیل دفتر جہلم کا اچانک دورہ، تحصیلدار کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کرنے کی ہدایت

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل دفتر جہلم کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری کیلئے تحصیلدار کو ہدایت جاری کر دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزد اور اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت دی، ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود شہریوں سے مسائل سنے اور فوری ازالہ کروانے کے لئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا ہے کہ ریونیو کے معاملات کی شکایات ڈی سی دفتر میں درج کروائی جا سکتی ہیں، میریٹ اور شفاف نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور سٹاف کو کمپیوٹرائزیشن پر کام تیز کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کے اجراء میں عوام کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور اس ضمن میں ایک ہی روز میں ڈومیسائل فراہم کیا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.