رمضان المبارک: بینکوں کے 4 گھنٹے اوقات کار نے شہریوں کو ذلیل وخوار کر دیا، صارفین سخت اذیت کا شکار

0

دینہ: بینکوں کے چار گھنٹے اوقات کار نے شہریوں کو ذلیل وخوار کر دیا، ہزاروں صارفین سخت اذیت کا شکار ، کاروباری صارفین پریشان، اسٹیٹ بینک بینکوں کے اوقات تبدیل کرئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں تمام کمرشل بینکوں میں اوقات کار صبح 10بجے سے دن 2بجے تک مقرر کر دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بینکوں سے لین دین کرنے والے ہزارو ں کھاتہ دار سخت اذیت کا شکار ہیں اور معمولی کاموں کیلئے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔

کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف چار گھنٹے بینک کھلتا ہے اور بینک کھلنے سے پہلے ہی درجنوں افراد لائنوں میں لگے ہوتے ہیں ماہ رمضان میں لین دین میں تیزی کے باعث متعلقہ ٹریڈرز کو پیسے بھیجنے کیلئے تاجروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے اور کئی بار گھنٹہ دو گھنٹے تک انتظار کے بعد وقت ختم ہو جاتا ہے۔

شہریوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے اپیل کی ہے کہ بینکوں کے اوقات صبح 8سے شام چار تک مقرر کئے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.