پنڈدادنخان

للِہ کے درجنوں دیہاتوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی، عوام پریشان

پنڈدادنخان (نور چغتائی) تھانہ للِہ کے درجنوں دیہاتوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی، غریب صارفین کی الیکٹرونکس اشیاء جلنے لگیں، بجلی کی بندش سے کاروباری افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دو ما ہ سے للِہ اور گردو نواح میں غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کے دورانیہ میں غیر معمو لی اضا فہ ہو گیا، سارادن بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، کا رخا نہ دار ہجرت کر نے پر مجبور ہو گئے۔
ہسپتا ل ،بینک، سکو ل او دیگر سرکا ری ادارو ں میں عوام پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ باربار ٹرپنگ سے الیکٹرونکس اشیا ء جلنے لگیں۔
انجمن رفاء عامہ اور دیگر رفا عی تنظیمو ں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ للِہ میں بجلی کی با ربا ر ٹرپنگ اور غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ سے نجات دلا ئی جا ئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button