جہلم

ریٹائرڈ سکول ٹیچر کی یوسی بدلوٹ کے محنت کش کی کاشت اراضی پر ہل چلا کر قبضہ کی کوشش، مقدمہ درج

جہلم: یونین کونسل بدلوٹ وٹالیاں کے ریٹائرڈ سکول ٹیچر کی محنت کش کی کاشت اراضی پر ہل چلا کر قبضہ کی کوشش، سنگین نتائج کی دھمکیاں،ڈھوک کینال کے محنت کش عدالت خان کے بیٹے مبشر علی کی ڈی پی اوجہلم کو داد رسی کے لیے دی گئی درخواست پر زیر دفعہ 447/511/427 ت پ کے تحت ملزم ماسٹر محمد صابر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مبشر علی ولد عدالت خان قوم جٹ ساکن ڈھوک کینال ڈاکخانہ وٹالیاں تحصیل دینہ ضلع جہلم نے ڈی پی اوجہلم کو درخواست دی کہ گزشتہ سال اس کے معمر والد عدالت خان کی مالکیتی اور مقبوضہ اراضی کو اپنی ظاہر کر کے ماسٹر محمد صابر ولد بہادر خان سکنہ وٹالیاں ضلع جہلم نے دھوکہ دہی سے اس پر ہل چلانے کی کوشش کی جس پر سائل کے والد نے چیئرمین یو سی بدلوٹ کو بمعہ اراضی ملکیت فرد درخواست دی۔

یونین کونسل بدلوٹ میں ماسٹر محمد صابر کو چیئرمین نے مذکورہ اراضی کا فرد ملکیت پیش کرنے کے لیے طلب کیا تو ماسٹر صابر معززین علاقہ کی موجودگی میں کوئی ثبوت نہ پیش کر سکا، جس پر اسے جھوٹا قرار دیا گیا اور یونین کونسل میں درخواست کے رنج میں ماسٹر محمد صابر نے میرے والد کو دھمکیاں دیں جس پر میرے والد نے ڈی پی اوجہلم کو درخواست دی اور التجا کی کہ ماسٹر محمد صابر کو اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے اور اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کو قانونی کاروائی کرنے کے احکامات دیئے جس پر 4-12-2017ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے فرد ملکیت کی روشنی میں انکوائری کرتے ہوئے مذکورہ اراضی کا فیصلہ میرے والد کے حق میں دیا اور ماسٹر صابر نے اس وقت تحریر لکھ کر دی کہ میرا مذکورہ اراضی سے کوئی تعلق نہیں، اس کے بعد ماسٹرمحمد صابر نے یونین کونسل بدلوٹ اور تھانہ چوٹالہ کے فیصلہ کو بھی رد کرتے ہوئے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کیا کہ اس کا دعویٰ اراضی کی ملکیت کا ثبوت پیش نہ کرنے کی بناء پر عدالت نے خارج کر دیا۔

اب گزشتہ ماسٹر محمد صابر ولد بہادر خان اور اس کے بیٹے شیر علی ولد صابر نے سینہ زوری سے عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میری فصل (تارا میرا) پر ہل چلاتے ہوئے میرا نقصان کیا ۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،مبشر علی کی درخواست پر ،ڈی پی او جہلم نے تھانہ چوٹالہ ایس ایچ او کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔جس پر تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او عباس شاہ اور تفتیشی آفیسر اے ایس آئی چوہدری منظور حسین نے حالات واقعات کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے بجرم 447/511/427ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button