پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی محرومیوں کوصرف ملک ثاقب الخیری ہی دور کر سکتا ہے۔ چوہدری ابوبکر

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد+چوہدری شعیب سے) تحصیل پنڈدادنخان کی حالت ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے اور اگر کوئی مخلص اْمیدوار جو اس پسماندہ تحصیل کی حالت بدل سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف ملک ثاقب الخیری ہیں جن کی سیاست میں انٹری سے بڑے بڑے برج کانپ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری ابوبکر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک ثاقب الخیری تحصیل پنڈدادنخان کیلئے بہت بڑے پیمانے پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سیاست کو شوق سمجھ کر رہے ہیں نہ کہ بڑے بڑوں کی طرح الیکشن کے دوران تو عوام میں گھل مل جاتے ہیں لیکن بعد میں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ یہ فصلی بٹیرے کدھر گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ثاقب الخیری وہ فردِ واحد شخص ہے جس نے کسی بھی پارٹی کا سہارا نہیں لیا اور تن تنہا اس کٹھن میدان میں اْترا ہے، میرا ملک ثاقب الخیری سے وعدہ ہے کہ میں یونین کونسل جلالپور شریف میں ان کو بھاری اکثریت کیساتھ لیڈ دلواوں گااور اْمید کرتا ہوں کہ ملک ثاقب جیسے شخص کیلئے پوری تحصیل پنڈدادنخان کیلئے ایک ہیرا کی اہمیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button