دینہاہم خبریں

دینہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو دبوچ لیا، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

دینہ :عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات دینہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا۔چرس اورناجائز اسلحہ بمعہ روند برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دینہ نثار احمد کو اطلاع ملی کہ مشہور منشیات فروش محمد الیاس بودلہ جھنڈالہ کی طرف بھاری مقدار میں چرس لے کر آ رہا ہے جو اسے ایک پٹھان سپلائی کرتا ہے اگر بروقت کاروائی کی جائے تو بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو سکتی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جنڈالہ سے پیدل آنے والے شخص محمد الیاس کو قابو کیا جس نے سندھی گٹھلی پکڑی ہوئی تھی گٹھلی کی تلاشی لینے پر ملزم سے چادر کے اندر مومی لفافے میں لپٹے چرس کے تین پیکٹ برآمد ہوئے جس میں چرس کی کل مقدار 2700گرام تھی۔ اس کے علاوہ ملزم سے 30بور پسٹل بمعہ 5روند،31سو روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم محمد الیاس ولد اللہ دتہ سکنہ بودلہ تحصیل دینہ عرصہ دراز سے منشیات کا کاروبار کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button