کیئر ٹیکرز پنڈدادنخان نے بھی راشن پراجیکٹ مکمل کر دیا، درجنوں مستحقین میں راشن کی تقسیم مکمل

0

پنڈدادنخان: کیئر ٹیکرز پنڈدادنخان نے بھی راشن پراجیکٹ مکمل کر دیا، درجنوں مستحقین میں راشن کی تقسیم مکمل، نگرانی انچارج محمد احسان نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کیئر ٹیکرز کی پی ڈی خان برانچ نے بھی راشن پراجیکٹ مکمل کرتے ہوئے درجنوں مستحق گھرانوں میں راشن پہنچا دیا ہے، راشن پراجیکٹ کی نگرانی کیئر ٹیکرز پی ڈی خان کے ہیڈ محمد احسان نے کی۔

اس حوالے سے محمد احسان کا کہنا ہے کہ کیئر ٹیکرز کے پلیٹ فارم سے یہ ہمارا پہلا پراجیکٹ ہے انشاء اللہ مستقبل میں خدمت کے اس سلسلے کو مزید بڑھائیں گے۔

انہوں نے راشن پراجیکٹ میں تعاون کرنے پرچیئر مین میر اسفند یار اور دیگر ٹیم کا شکر یہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.