جہلم

اسلام حقوق العباد میں سب سے زیادہ دوسروں سے حسن سلوک پر زور دیتا ہے۔ شاویز

جہلم: رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں دوسروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے خیرالناس جادہ کی جانب سے عید گفٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں کپڑے ، جوتے ، چوڑیاں اور کھلونے شامل ہیں۔

عید گفٹ طارق مغل نے شروع کیا خیرالناس تنظیم نے ابھی تک 315افراد میں عید گفٹ تقسیم کئے اور یاد رہے اس سے قبل رمضا ن راشن بھی 110گھروں میں تقسیم کر چکے ہیں ۔

تنظیم کے صدرشاویز نے کہا کہ اسلام حقوق العباد میں سب سے زیادہ دوسروں سے حسن سلوک پر زور دیتا ہے،رمضان راشن مستحق افراد کیلئے ایسی مدد ہے جو انہیں دوسروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے قابل بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button