ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں آنیوالے صارفین کیلئے افطار گفٹ پیکٹس کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا

رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محمد سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کے لئے افطار گفٹ پیکٹس کے پہلے کاؤنٹر کا افتتاح مشین محلہ جہلم رمضان بازار میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ضلع جہلم کے 6 رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے 16000سے زائد افطار گفٹ پیکٹس رمضان بازاروں میں مہیا کروایے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افتتاحی مہم کے موقع پر رمضان بازار میں موجود متعدد صارفین کو یہ پیکٹ خود بھی تقسیم کیے اور اس ضمن میں انچارج رمضان بازار کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پیکٹ تمام صارفین کو رمضان بازاروں میں بطور تحفہ دیے جا رہے ہیں اور انکی مدد سے صارفین روزہ افطارکر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازار مشین محلہ کا تفصیلی دورہ بھی کیا، اس موقع پر انچارج رمضان بازار، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر آلو،پیاز،ٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور سبزیوں او رپھلوں کے خوردہ نرخوں کی جانچ پڑتال کی۔
محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور سبزیوں،پھلوں اور اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ناجائز منافع خوروں،اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب نے اہل ایمان کو ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے اور سستا رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیاہے اور درجہ اول کے مال فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کوسہولیات فراہم کی گئیں ہیں بلکہ رمضان بازاروں کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اعتدال آیا ہے اور کساد بازاری کا خاتمہ ہو ا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.