جہلم

ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پرویز اختر

جہلم: ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے ، اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپیشل افراد کو ملازمت کے مواقے فراہم کے جا چکے ہیں، سرکاری محکموں میں سپیشل افراد کی 100 کے قریب نشستوں پر بھرتیاں مکمل کرچکے ہیں، جبکہ متعدد افراد پرائیویٹ سیکٹر میں بھرتی کیے جا چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے خصوصی افراد کے حوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کے سرکاری و غیر سرکاری کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین، ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید مظہر اقبال، چیف افسران میونسپل کمیٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، اے ایس جے عثمان بیگ اور دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈی سی راؤ پرویز اختر نے مزید کہا کہ ملازمتوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل افراد کے مسائل سنے گئے اور انکو جلد از جلد نبٹانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button