انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کو منانے کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کو منانے کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، بجوالہ جنگل جہلم کے مقام پر 36300 پودے لگائے جائیں گے ، محکمہ جنگلات جہلم کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے 21 مارچ کو پلانٹ فار پنجاب مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلا س کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل، ڈی ایس پی فیصل بھٹی، ڈی ڈی ایل جی ظفر محمود، نمائندہ پی ٹی سی احمر رئیس، سی او ضلع کونسل ساجد محمود اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے 50 ایکڑ آراضی پر 50 بلاک بنائے جائیں گے ہر ایک بلاک میں 726 پودے لگائے جائیں گے اسی طرح پودوں کی قل تعداد 36300 مکمل ہو سکے گی، پودے لگانے کے لئے محکمہ جنگلات جہلم کا سٹاف معاونت کریں گے جبکہ دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.