جہلم

میٹرک کے سالانہ امتحانات؛ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور جہلم کا امتحانی مراکز کا دورہ

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول نمبر 01 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدلغفار قیصرانی اور سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین بھی موجود تھے۔انہوں نے امتحانی سینٹرز میں فزکس اور اسلامیات کے پیپرز کے لئے موجود امیدواروں کی رولنمبر سلپ چیک کیں اور امتحان کے شفاف انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے مستعد رہ کر فرائض سرانجام دیں، کسی بھی امیدوار کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔یقینی بنایا جائے کہ امتحان میں مدد دینے والا کسی بھی قسم کا مواد سنٹر کی حدود میں نہیں آنا چاہیے۔

ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی سٹاف کو بھی ہدایت کہ وہ چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔

دریں اثناء اے سی جہلم ضیغم نواز نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سول لائنز ، جبکہ اے سی دینہ نے اپنی تحصیل میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نگران عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button