جہلم

عقیدتمندان حسین کیلئے امام حسین ؑ کی ساری زندگی مشعل راہ ہے۔ علامہ غلام سرور نورانی

جہلم: امام عالی مقام حضرت اما م حسین ؑنے اپنے کنبہ، رفقاروں جانثاروں کی قربانی دے کر نہ صرف دین اسلام کی آبیاری کی بلکہ اپنے آپ کو تا قیامت بے مثال بنالیا۔ایسی جرات و ہمت تا قیامت کسی سے نہ ہو سکے گی ۔

ادارہ اسلامیہ نورانیہ کے زیر اہتمام محفل شریف میں پاکستان سنی اکشن کے سربراہ علا مہ غلام سرور نورانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الشاہ احمد نورانی نے ایک مرتبہ شہاد ت حسین کانفرنس میں دوران خطاب فرمایا تھا کہ قرآن پاک کی جملہ تفسیر میں سب سے ارفع و اعلی وہ تفسیر قرآن ہے جو حضرت امام عالی مقام سیدنا حسین ؑ نے اپنے خون سے میدان کربلا میں لکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے دین حق کیلئے کلمہ حق سے اپنے آپ کو بے مثال بناکر اہل حق کیلئے قابل تقلید نمونہ بنا دیا، عقیدتمندان حسین کیلئے آپ کی ساری زندگی مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button