سوہاوہ

طلباء و طالبات انتہائی جدید اور منفرد انداز کی تعلیم القادر یونیورسٹی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ذیشان احمد، ڈاکٹر امجد الرحمٰن

سوہاوہ: القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے ڈین ڈاکٹر ذیشان احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر امجد الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کا مقصد ادارے کے قیام کے وژن اور عزائم پر تفصیلی روشنی ڈالنا اور ادارے کے پہلے ڈگری پروگرام کے ممتاز اور منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس پروگرام کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرنا تھا۔ ضلع جہلم اور اطراف کے معروف صحافیوں اور علم دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ادارے کے ویژن اور اس کے قیام کے مقاصد سے آگاہی فراہم کرنا اور علم کے متلاشی طلبہ و طالبات کے سامنے اس ادارے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ باور کرانا تھا کہ اب وہ انتہائی جدید اور منفرد انداز کی تعلیم اپنے قریبی علاقے میں قائم ہونے والے اس عظیم الشان ادارے سے بآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button